پاکستان نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

34
پاک بھارت بڑا مقابلہ
 پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو ہرایا۔

دبئی میں ہونے والے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب نے شروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیا،

جبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا،

دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھاگئے تھے۔

پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ دوسری فائٹ میں پاکستان کے علومی کریم کی جگہ فیضان خان نے شرکت کی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.