ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

49
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز ویمنز کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36 ویں اوور میں 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.