پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے: سعودی وزیر خارجہ

46
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار
پاکستان کے دورے پر وفد کے ہمراہ آئے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد کی ملاقات کا نتیجہ ہے اور یہ دورہ انتہائی مثبت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم سے جو ہو سکا کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی دیکھنے میں آئی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں سعودی عرب سے اتنا بڑا اور اعلی سطح کا وفد پاکستان میں نہیں دیکھا۔

غزہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ غزہ کی صورت حال مکمل طور پر بین الاقوامی قوانین کی ناکامی اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 33 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں، وہاں امداد پہنچانے پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 6 مغربی کارکنوں کے مرنے کے بعد عالمی سطح پر رویہ اگرچہ تبدیل ہوا ہے ، مگربین الاقوامی طور پر ہمیں دہرے معیار اور منافقت کا سامنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.