اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کا الیکشن ٹربیونل پرعدم اعتماد، تبدیلی کا مطالبہ

16
ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز
اسلام آباد سے ن لیگ کے تینوں ممبران قومی اسمبلی کی الیکشن ٹربیونل کو تبدیل کرنے کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔

ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹریبونل کی تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خدشہ ہے انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے مطمئن نہیں ہیں۔

تاہم الیکشن کمیشن نے طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل اور خرم نواز کی ٹربیونل کو تبدیل کرنے کی درخواستیں 4 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

الیکشن کمیشن کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کل ٹربیونل سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت کرےگا۔

تبصرے بند ہیں.