بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

45
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کا فیصلہ کیا، میثاق جمہوریت میں کیے وعدوں پر عمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا، جوڈیشل…

بلاول بھٹو نے اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وقت دیا گیا تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، عدالتی نظام میں اصلاحات کی طرف آگے بڑھنا پڑے گا، جوڈیشل ریفارمز کےلئے جدوجہد کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں عوامی معاشی معاہدے کا اعلان کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ جلد ترقیاتی فنڈز کا اعلان کریں گے، صوبائی سطح پر کسان کارڈ متعارت کرائیں گے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کہا کہ میثاق جمہوریت میں کیے وعدوں پر عمل کیا جائے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو اپنے نانا، سابق وزیر اعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے اپنے نانا اور والدہ سمیت دیگر شہدا کے مزارات پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے بھی بلاول بھٹو کے ساتھ حاضری دی۔

تبصرے بند ہیں.