ٹی20 ورلڈکپ: کون سی ٹیمیں اَپ سیٹ کرسکتی ہیں؟ ایڈم گلکرسٹ کی پیشگوئی

45
ایڈم گلکرسٹ
سابق آسٹریلوی اوپنر و کمنٹیٹر ایڈم گلکرسٹ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں چھوٹی ٹیموں سے خبردار کردیا۔

ایک انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ رواں ورلڈکپ سیزن بڑی ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ نیپال، نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیمیں پریشان کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نیپال کی ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں شاٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انکے پاس ایسے نوجوان کرکٹرز ہیں جو کئی سالوں سے بڑی لیگز کا حصہ رہے ہیں۔

گلکرسٹ نے کہا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم بھی ایونٹ میں خطرناک دیکھائی دے رہی ہے، ان کے پاس جونئیر و سینئیر کرکٹرز کا اچھا کمبینیشن موجود ہے اور وہ بڑی ٹیموں کو ٹکر دے سکتے ہیں۔

اسی طرح امریکی ٹیم کا ذکر کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف امریکا نے سیریز میں فتح سمیٹ کر کئی ٹیموں کیلئے سائرن بجادیا ہے کہ وہ کمزور حریف نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، امریکی ٹیم ڈلاس میں ہی پاکستانی ٹیم کیخلاف جمعرات کو مدمقابل آئے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.