محمود اچکزئی کی عمر ایوب اور اسد قیصر سے ملاقات ، صدارتی انتخابات پر مشاورت

73

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔

محمود اچکزئی، اسد قیصر، عمر ایوب اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران صدارتی انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب محمود خان اچکزئی نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کرکے صدارتی انتخاب کے لیے جماعتِ اسلامی سے حمایت کی دوبارہ درخواست کی۔

اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے، عمرایوب

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ صدارتی الیکشن میں محمود اچکزئی کا مقابلہ حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری سے ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.