پاکستانی قوم کو افواج پاکستان کی جانب سے عید کی مبارکباد

43
مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم…

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے پیغام میں افواج پاکستان کے سربراہان نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر آئیے اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں، یہ ہیرو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان بہادروں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

عیدالفطر کے حوالے سے اپنے پیغام میں افواج پاکستان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہداء نے مادر وطن کی حفاظت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔

تبصرے بند ہیں.