پی ایس ایل 10 سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

46
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے اگلے ایڈیشن کیلئے ’’ بہترین ممکنہ ونڈو‘‘ تلاش کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ بین الاقوامی وعدوں سے متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے جس کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے برس پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، بورڈ اگلے سال اپریل اور مئی میں ونڈو تلاش کرسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہا ہے۔

واضح رہے کہ دسواں ایڈیشن موجودہ معاہدوں کے تحت آخری ایونٹ ہوگا، اس کے بعد ٹیموں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے، ساتھ موجودہ فرنچائزز کے کنٹریکٹس کی بھی تجدید ہوگی، برانڈ کی قدر برقرار رکھنے کیلئے کامیاب انعقاد ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.