سرفراز احمد محمد رضوان کی حمایت میں بول پڑے

56
سرفراز احمد، محمد رضوان
پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان کے ساتھ اپنے مقابلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دیا ہے۔

سرفراز نے ایک شو میں اپنے اور رضوان سے متعلق بہتر وکٹ کیپر بلے باز کا نام پوچھے جانے پر رضوان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں اپنی رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ بہتر ہو گئے ہیں جس طرح سے وہ کھیل رہے ہیں اس سے وہ مزید بہتر ہو رہے ہیں لہذا میرے خیال میں، موجودہ وقت میں وہ بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔

سرفراز احمد نے پھر دعویٰ کیا کہ کسی کھلاڑی کو مسلسل مواقع فراہم کرنے سے انہیں اعتماد ملتا ہے جو بالآخر بہتر کارکردگی کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں کھیل رہا تھا تو کارکردگی تقریبا ایک جیسی تھی جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور جیسا کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے کہا تھا، آپ جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی بہتر ہو گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے رضوان کھیل رہا ہے اور مسلسل مواقع حاصل کر رہا ہے اس کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.