نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

29
قومی ٹیم
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، قومی اسکواڈ کے 18 ناموں کا اعلان قومی سلیکٹرز پریس کانفرنس میں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عثمان خان، عماد وسیم ،محمد عامر اور عرفان نیازی قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ بابراعظم،صائم ایوب ،محمد رضوان،شاداب خان،افتخاراحمد بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر میں سےایک کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، فخرزمان،وسیم جونیئر،عباس آفریدی کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے غیر ملکی ہیڈ کوچز کا اعلان 15 اپریل جبکہ اسسٹنٹ کوچ کا اعلان 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ سیریز میں لوکل کوچز خدمات انجام دیں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 14 اپریل کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.