خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا: شاہد آفریدی

43
 شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

عالمی شہرت یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو تب بھی میں نے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات پر خاص توجہ نہ دی۔ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں لابی کررہا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، جس کو جو بولنا ہے بولے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین کو کپتان بنادیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے بارے میں 4، 5 ماہ مہینے سے بات کررہا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.