بل گیٹس بھارت کے’ ڈولی چائے والے‘ کی چائے پینے اس کے ٹھیلے پر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

60

نئی دہلی (مانیٹرنگ سیل)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور چائے والے کی چائے پینے پہنچ گئے۔

بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور ڈولی چائے والے کے ٹھیلے پر جاکر اس کی چائے پی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

بل گیٹس نے یہ ویڈیو ڈولی چائے والے کے ساتھ بنائی ہے جس کے منفرد انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جب کہ بل گیٹس نے بھی اس کے منفرد انداز کو سراہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولی چائے والے نے اپنے مخصوص انداز سے بل گیٹس کو چائے بناکر پیش کی

01/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.