توشہ خانہ کیس, عمران خان کی نا اہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

111

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان  کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان  کی اپیل واپس لینے کی درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

 الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کر دی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا، یہاں الیکشن کمیشن کے وکیل موجود ہیں اور آفس بھی یہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.