انگلش کپتان پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ

46
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے آؤٹ ہوگئے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا جس میں انگلش کپتان جوز بٹلر ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں آلراؤنڈر اور نائب کپتان معین علی کی جانب سے ٹیم کی قیادت کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 23 رنز سے شکست دی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری اور چوتھا ٹی 20 میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.