بھنگ کے پودے کی کاشت، نکالنے اور ریفائننگ مینوفیکچرنگ

136

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) رصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی منظوری دے دی ہے، آرڈیننس کی منظوری بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کے لیے دی گئی ہے۔

اتھارٹی بھنگ کے پودے کی کاشت، نکالنے اور ریفائننگ مینوفیکچرنگ کرے گی۔ اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کے لیے 13 رکنی بورڈ آف گورنر ہوگا، بورڈ کی صدارت سیکریٹری دفاع ڈویژن کریں گے۔

بورڈ کے دیگر اراکین میں سیکریٹری کابینہ، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری، نجی شعبے کے دو ارکان، پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ میں آئی ایس آئی، آئی بی کے نمائندے، اے این ایف اور ڈریپ کا بھی ایک رکن شامل ہوگا۔

بورڈ، پالیسی فیصلے اور تبدیلی یا کوتاہی سمیت بھنگ سے متعلق معاملات پر وفاقی حکومت کو مشورہ دے گا، لائسنس جاری کرنے کا اختیار بھی بورڈ کے پاس ہوگا جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی وقت براہ راست بورڈ کا اجلاس بلا سکتی ہے۔

آرڈیننس کے تحت حکومت ملازمین، مشیروں اور مشاورت کاروں کا تقرر کر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.