پنجاب میں تعمیر وترقی کا نیا دور لانے کی تیاریاں

99

اداریہ

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔
پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا
تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عاشق حسین کرمانی، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات شامل تھے۔
اسی طرح خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر خان، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ آڑوڑہ، خلیل طاہر، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب اور چوہدری شافع حسین نے بھی حلف اٹھایا۔
حلف اٹھانے والے دیگر ارکان میں سردار شیر علی گورچانی، سہیل شوکت بٹ، ذیشان رفیق، اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شامل ہیں۔
بعد ازاں پنجاب کے وزرا کا سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا
جس کے مطابق مریم اورنگزیب سینئر وزیر ہوں گی، انہیں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ
جنگلات اور ماحولیات کے محکمے دیے گئے ہیں۔
کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، عظمیٰ بخاری کو
اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ اور
عاشق حسین شاہ کو زراعت کا محکمہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق، رامیش سنگھ اروڑہ کو
اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات، صہیب بھرت کو مواصلات، چوہدری شافع حسین کو
تجارت و صنعت، شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرلز، مجتبیٰ شجاع کو
محکمہ خزانہ اور سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔
وزرا کے محکموں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔گورنر ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مریم نواز نے کہا کہ کابینہ میں اہل لوگوں کو شامل کیا ہے جن سے بہت توقعات ہیں
کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ اور کچھ تجربہ کار لوگ شامل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
ان شااللہ دل سے عوام کی خدمت کریں گے۔
مریم نواز نے بتایا کہ وہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پورا پیکج بنا رہی ہیں
بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دیں گے اور ٹیکس فری زون بنا کر دیں گے۔
یاد رہے کہ 26 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور
سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوکر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔
گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مریم نواز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی، نواز شریف، شہباز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید صفدر، حمزہ اور سلیمان شہباز نے شرکت کی تھی۔
حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔
اسی دن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے تمام سیاستدانوں کے ساتھ
مل کر چلنے کاعزم ظاہر کیا ہے
مریم نواز انتہائی تیزرفتاری سے صوبے میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کرنے کی خاطر سرگرم کردار نبھارہی ہیں
ان کے عزم سے انکی کامیابی کا راستہ صاف نظر آرہا ہے ۔

08/03/24

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/03/p3-5-1-scaled.jpg

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.