بابراعظم اور صائم ایوب نے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا

88

لاہور (سپورٹس رپورٹر، ڈیلی سرزمین)پاکستان سپر لیگ میں بابراعظم اور صائم ایوب نے رضوان اور روسو کی شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا،دونوں بیٹرز نے یہ اعزاز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

بابراعظم اور صائم ایوب کے درمیان پہلی وکٹ کے لئے 136 رنز کی شراکت ہوئی، دونوں نے چودہ ٹی ٹوئنٹی اننگز میں چوتھی مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت کی ہے۔

اس سے قبل محمد رضوان اور رائیلی روسونے 4 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی شراکت قائم کر رکھی ہے لیکن انہوں نے یہ اعزاز 16 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کی جانب سے لاہور قلندر کے خلاف بابراعظم نے 36 گیندوں پر 48 جبکہ صائم ایوب نے 55 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔

26/02/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.