‘شہربانو آپکا شکریہ’، مریم نواز کا اے ایس پی گلبرگ کو خراجِ تحسین

39

لاہور ( کرائم رپورٹر، ڈیلی سرزمین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانونے عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہربانو آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔ اے ایس پی گلبرگ نے قانون اور انسانیت کا سر اونچا کیا، امید ہے پولیس فورس کا ہر فرداسی جذبے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو عربی خطاطی کا لباس پہننے پر ہراساں کیا گیا تھا۔ عربی خطاطی کو قرآن پاک سے منسوب کرکے خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا۔

اے ایس پی شہربانو نے موقع پر پہنچ کر بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو بحفاظت اس ہجوم سے نکالا۔

26/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.