تخت پنجاب وزیر اعلی مریم نواز

49

بحیثیت وزیراعلٰی پنجاب۔میری قومی اور عوامی ذمہ داریوں میں یہ شامل نہیں ھے کہ میں انتقامی جذبہ یا کوئ انتقامی کدورت اپنے دل میں رکھوں
میں ن لیگ کی نہیں پورے ایوان میں منتخب ھوکر آنے والے قومی نمائندوں۔کی چاھے وہ جس پلیٹ فارم سے منتخب ھو کر آئے ھوں سب کی وزیراعلٰی پنجاب ھوں
میں صدق دل سے اس بات پر زور دیتی ھوں کہ اب سیاسی مخالفتوں کو بالائے طاق رکھتے ھوئے عوام کی ملک کی صوبے کی فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کرناھوگا
کیونکہ اب ملک کو صوبوں کو نئے سرے سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ھے ھم نے تعلیم صحت اور دوسرے انفراسٹرکچر پر توجہ دینی ھے
کیونکہ ھماری ترقی اور جدت کی اصل اساس ھے دور جدید کی جدت سے بھر پور تعلیم اور صحت کی سھولتیں ھیں اگر ان چیزوں کو فوکس۔کیا جائے۔۔
جدید میڈیکل کمپلیکس سائنسی سہولتوں سے آراستہ ھوں گے تو ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھے گا کوئ یہ مت سمجھیں کہ میں یہ بھول۔جاوں گئ
بحیثیت وزیراعلٰی پنجاب مجھے ھر عوامی اور ریاستی مسٸلےکا احساس ھے آپ ماضی میں جھانک کر دیکھ لیں کہ ھمارے قائد اور قائدین کے دور میں جتنے بھی قومی عوامی منصوبے مکمل ھوئے
تاریخ گواہ ھے کہ اتنے منصوبے کسی دور حکومت میں پائہ تکمیل تک نہیں پہنچے جتنے منصوبے ھمارے قائدین کے دور میں مکمل ھوئے مسلم لیگ کبھی بھی ذاتی سھولتیں لینے کی خاطر اقتدار۔میں نہیں آئ

بلکہ قوم اور ملکی خدمت کے لئے اقتدار کے اس خار زار سے گزرنا پڑا اس لئے کہ قوم خوشحال ھو ملک معاشی طور پر مضبوط ھو قوم نے جو عزت ھمیں دی ھے
منتخب نمائندوں اور ایوان نے۔ جو ھم پر اعتماد کیا ھے اس پرپورا اتریں گے ھماری کوشش ھوگی
کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ صوبہ پنجاب سے پسماندگی غربت بے روز گاری مہنگائ ختم کرنے میں ھم سب اپنا اپنا قومی کردار اداکریں ھم سب مل کر ایک میز پر بھی بیٹھ سکتے ھیں
عوام کی خاطر ملک کی خاطر۔۔۔ سیاست میں تو مخالفت ھوسکتی ھے۔۔۔ پر جب بات ملک اور قوم کی آئے وھاں پر تمام رنجشوں کو ختم کرتے ھوئے سبز ھلالی پرچم کے تلے یکجہتی کو فروغ دیں وزیراعلٰی پنجاب ۔مریم نواز صاحبہ پر جو اعتماد مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آور سنئیر مسلم لیگی قائدین نے کیا ھے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اس پر اپنی ٹیم کے ساتھ پورا اترنے کی کوشش کریں گی وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز صاحبہ سیاست سیاسی اور حکومتی امور میں کافی تجربہ رکھتی ھیں اس لئے کئ دھائیوں سے سیاست اور اقتدار ان کی وراثت کا حصہ بن چکا ھے اس لئے اب نہ تو اقتدار کی طلب ھے نہ ھی سیاست میں بڑے معرکے لئے خیال رکھتے ھیں نہ ھی سلام سیلوٹ پروٹوکول اور ظاہری نمود نمائش کے لئے اب تو صرف ان کا مشن ھے قوم اور ملک کی خدمت کیونکہ اب اس کے سوا کوئ چارہ نہیں اب ماضی کی طرح عوام وعدوں پر یقین کو ٹھکراچکی اب صرف کام۔کام اور صرف کام اور وہ آنکھوں کے سامنے اس چیز کا اظہار وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز اپنے پہلے خطاب میں بتا چکی ھیں کہ اب تمام شعبوں ۔میں بہتری لائ جائےگی زندگی کے جن حصوں سے جو وزارتیں وابستہ ھیں ان وزارتوں کو اس چیز کا پابند کیا جائے گا کے عوام کو مکمل سھولتیں دیں اور عوام کو وہ طرز زندگی دیا جائے جن سھولتوں کے دینے سے عوام کی ،ندگیوں۔میں واضح تبدیلی نمایاں ھو ایک ریاست دوسری ملکی ریاستوں کے لئے مثال بن جاتی ھے عوام پر امید ھے کے وزیراعلٰی اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ پنجاب کو دوسرے صوبوں کے لئے مثالی بنا دیں گی جھاں پر صحت تعلیم مواصلات قانون امن امان ا نڈسٹری زراعت کان کنی ٹرانسپورٹ مہنگائ بے روزگاری غربت جہالت پڑھا لکھا پنجاب
ملازمتوں کا حصول پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی عوام کو مہنگائ اور بجلی گیس بلوں میں کمی عصر حاضر کا بھت بڑا مطالبہ ھے یعنی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ اس کا مسلہ حل کرنا شامل ھے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے خطاب نے عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل کی ھے کے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اقتدار کے لئے نہیں آئیں بلکہ عوام کی نمائندگی خدمت کے لئے ایک انقلابی تبدیلی کا فارمولا لے کر آئ ھیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
امید سے یقین تک۔۔
پاک سر زمین تک ۔۔۔پنجاب کی وزارت اعلی کوئ آسان کام نہیں نہ یہ کرسی پھولوں کی سیج پنجاب کی وزارت اعلی کسی امتحان سے کم نہیں اب اس امتحان میں محترمہ مریم نواز صاحبہ کس طرح کامیاب ھوتی ھیں یہ آنے والا وقت ھی بتائے گا پر ایک امید ھے کہ سابقہ ادوار میں قائد مسلم ن میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اسی تخت۔۔۔ تخت پنجاب پر براجمان رھے ھیں اور ان کے دور حکومت میں پنجاب نے اک نئ کروٹ لی تھی اب ان سب کی فہم وفراست دانش حکومتی تجربے اور تعاون سے وزیراعلٰی پنجاب۔۔۔اپنے صوبے میں ترقی معاشی خوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کے لئے اک نئ تاریخ رقم کریں گی جس سے پنجاب میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ھوگا ۔۔

الیاس چدھڑ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.