حکومت کا ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء سستی کرانے کا فیصلہ

37
حکومت کا ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء سستی کرانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مذاکرات میں ہوٹلز و ریسٹورینٹس میں کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ کم کرائے گی۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہونے کے بعد روٹی و نان کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے

تبصرے بند ہیں.