مئیرکراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں لیکن صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، یہ ان کی مینجمنٹ ہے لیکن میرے پاس کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں اتنے وسائل نہیں ہیں۔
یہ جملہ انہوں نے طنزیہ کہا یا تعریف کی اسکا جواب تو وہ خود ہی دےسکتے ہیں تاہم ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں اس عید قرباں پر بھی صفائی ستھرائی انتظامات کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق عید کے موقع پر صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز سے اب تک 2 لاکھ 92 ہزار آلائشیں تلف کر دی گئیں۔
لاہور ڈویژن سے 88ہزار ٹن جبکہ لاہور میں 55ہزار 888 ٹن الائشیں ٹھکانے لگائی گئیں،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پندرہ ہزار ورکرز کو ایک اعزازی سیلری جبکہ ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ چالیس ہزار سینٹری ورکرز کو دس ہزار بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا۔ مزید تفصیل کے مطابق صفائی انتظامات کے حوالے سے پنجاب دوسرے صوبوں پر بازی لے گیا، لاہور صوبہ پنجاب میں نمبر ون قرار دے دیا گیا۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا پنجاب میں کام کرنے والوں پر دوسرے صوبوں سے تنقید کی جارہی ہے ، پشاور اور کراچی میں الائشوں کو سر عام دکھایا جا رہا ہے تنقید نہ کریں کام کر کے دکھائیں ، سینٹری ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں انکو سلام کرتا ہوں ۔ محکمہ بلدیات کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ 15 ہزار 543 ٹن، قصور 12 ہزار 66 ٹن، ننکانہ صاحب سے 6 ہزار 430 ٹن آلائشیں اور جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگائی گئی تھیں۔
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید سے ایک روز پہلے 94 فیصد ویسٹ کولیکشن، عید کے روز ایک لاکھ 11 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا، پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا، ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز ویسٹ کولیکشن کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل رہیں۔
صفائی آپریشن میں 38 ہزار گاڑیوں اور ویسٹ کولیکشن کے لئے 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد آلات کا استعمال کیا گیا، ویسٹ کولیکشن کے لئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈسپوزیبل بیگ تقسیم کیے گئے، آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر 3970 کیمپس قائم کئے گئے تھے
اس کے علاوہ جانوروں کی آلائشوں سے پھیلنے کا تعفن دور کرنے لئے 30 ہزار لٹر سے زائد عرق گلاب، ایک لاکھ 43 ہزار لٹر فینائل کا استعمال کیا گیا، صفائی کیلئے 29 لاکھ 87 ہزار کلو گرام چونا بھی استعمال کیا گیا۔
لاہور، بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100 فیصد زائد ویسٹ کولیکشن کے ساتھ سرفہرست رہا، ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ملتان اور ساہیوال سے 80 فیصد تک ویسٹ کولیکشن کیا گیا
اب تک کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں کلین اپ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا جو تاحا چل رہا ہےعید کے تیسرے دن اب تک 9ہزار 823 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں عید کے پہلے روز مجموعی طور پر ایک لاکھ 11 ہزار 121 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں عید کے دوسرے دن ایک لاکھ 12 ہزار 161 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں لاہور سے 71 ہزار 431 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 228 ٹن، ڈی جی خان سے 14 ہزار 329 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں فیصل آباد سے 36 ہزار 267 ٹن، گجرانوالہ سے 21 ہزار 422، سیالکوٹ سے 13 ہزار 528، ملتان سے 29 ہزار 20 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں راولپنڈی سے 22 ہزار 342، ساہیوال سے 15 ہزار 299 اور سرگودھا سے 25 ہزار 727 ٹن آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئیں سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی ہوا
ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا، 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیاموصول ہونے والی 10 ہزار چار 681 شکایات میں سے 9 ہزار 901 شکایات حل کر دی گئیں پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے
ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے
بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں تھیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،
عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا، الحمدللہ،
ضلعی انتظامیہ اور صفائی ورکرز کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کی ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص “ستھرا پنجاب” کے ورکرز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ورکرز عید کے دوران متحرک رہے اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیے۔
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھائی گئیں، گلیوں اور محلوں کی صفائی کی گئی جبکہ سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔
انہوں نے اس تاریخی صفائی آپریشن پر ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، “بہت شاباش
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے صفائی کے حوالے سے خود متحرک رہیں جس کے باعث مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔