پنجاب میں حق داروں کی داد رسی کا شفاف طریقہ

اداریہ

5

پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے میں حکومت عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔صوبے کے غریبوں کی داد رسی کے لئے انتہائی شفاف طریقہ کار اختیار کرکے وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔کسی بھی حق دار کی حق تلفی نہیں ہوئی ،ہر ضرورت مند کو اسکے گھر کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کو ایک منظم طریقے سے پہنچایا گیا ہے ،جس میں کسی قسم کی کوئی غلطی کا احتمال ہی نہیں رہا ے۔صوبے کے عوام کو ہوشربا مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔صوبے بھر میں 80 رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں اعلیٰ معیار کی اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔پنجاب حکومت نے کوئی سبسڈی واپس نہیں لی ہے اور عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔مریم نوازشریف پنجاب کی تاریخ کی سپر وزیراعلیٰ ہیں وہ پنجاب کی عوام کا حق بلا تفریق لوگوں کے گھروں میں پہنچا رہی ہیں۔رمضان المبارک میں مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لئے پنجاب کی وزیراعلی’ مریم نواز شریف نے جنگی بنیادوں پر کام شروع کر رکھا ہے ۔عوام کو انکے گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے والا کام بہت اعلی’ ہے۔عوام ملک بھر میں مختصر مدت میں فیکٹس کو نمایاں کرکے عوام کے سامنے۔ پیش کیا کرنا بھی اہم فیصلہ نے ۔نگہبان رمضان پیکج کے آغاز سے شہریوں کو بڑی اہم سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔صوبے کے طول وعرض میں مریم نواز شریف کی جانب سے امداد دینے کا طریقہ انتہائی شفاف اور سہل ہے ۔مسحقین کی امدادی پروگرام کے حصول کی خاطر کسی طرح کی تکلیف نہیں اٹھانی پڑی بلکہ مستحقین کو انکے گھر کی دہلیز پر امداد دینے کا سلسلہ انتہائی سلیقے سے جاری رکھا گیا ہے جس پر صوبے کے عوام اپنی قائد مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکے اقدامات کو انسان دوستی کا مظہر قرار دیتے ہیں ۔مریم نوازشریف نے پنجاب کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے ہیں ۔ان میں عوامی بہبود کے اکثر منصوبے پہلی بار لانچ ہوئے ہیں ,اس سے پہلے پنجاب میں ایسے عوام دوست اقدامات نہیں کئے گئے ،پوری قوم وزیراعلی’ پنجاب مریم نواز شریف کی مخلصانہ کاوشوں سے عوامی بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کو تاریخ ساز قرار دیتی ہے اور انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پنجاب میں شروع کیا جانے والا ہر منصوبہ عوام کی بھلائی کے لئے ہے ۔اس تناظر میں اب پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب حکومت نے 30 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج متعارف کرایا ہے جس کے تحت 30 لاکھ خاندانوں کو ان کی دہلیز پر براہ راست نقد امداد فراہم کی جارہی ہے ۔یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مالی امداد مستحق اور متوسط طبقے کے شہریوں تک باوقار اور بغیر کسی تکلیف کے پہنچے۔نگہبان رمضان پیکج کے تحت رقوم لوگوں کی دہلیز پر پہنچانے کے حوالے سے انتہائی شفاف پلان پر عملدرآمد کروایا گیا اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہوئی ،عوام نے رمضان پیکج کی ترسیل کے عمل کو بہترین قرار دیا ہے ۔مستحقین کے حوالے سے بھی یہ اطلاعات ہیں کہ وہ اس پیکج کی ترسیل کے حوالے سے مطمئن ہیں ۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نگہبان رمضان پیکج سے لاکھوں مستحقین کو ریلیف دے رہی ہے ، اہل پنجاب سمیت تمام امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی، کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج کے تحت لاکھوں نادارخاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں،رمضان صبر، تقویٰ، ایثار کا درس دیتا ہے۔یہ مہینہ اللہ کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا موسم ہے، دُعائیں قبول ہوتی ہیں،دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج کے تحت لاکھوں نادارخاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا،پنجاب میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست نےمدد خود نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائی۔نگہبان رمضان پیکیج 2025 کے تحت 31 ارب روپے کو مالی معاونت مستحق خاندانوں تک براہ راست گھروں میں پہنچائی جا رہی ہے۔دوسری جانب گراں فروشی کے سدباب کیلئے مریم نواز شریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور چیف سیکریٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم بھی دیا ۔انہوں نے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرخ کے بارے میں روزانہ جامع رپورٹ پیش کی جائے۔وہ اس فیصلے کی خود نگرانی کررہی ہیں ۔ اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے ، پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر نرخ کم کرنے چاہئیں۔ سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، وزیراعلی’ مریم نواز شریف ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خوردونوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہیں ۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔رمضان المبارک میں محروم معیشت گھرانے کو 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ضروریات عزت و وقار کے ساتھ پوری کر سکیں۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سہولت رمضان بازار قائم کیے گے ہیں، افسران کو فیلڈ ڈیوٹیز تفویض کر دی گئیں،رمضان المبارک صرف عبادات نہیں، بلکہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.