وزیراعلی مریم نواز کی کاوشوں سے پنجاب میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز

32

اداریہ

پنجاب کی خاتون وزیراعلی’ مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے کے عوام کی بہبود کیلئے میگا پراجیکٹس کی نگرانی کی جارہی ہے ۔وزہراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے اور انہیں انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے ۔وزہراعلی پنجاب عوامی بہبود کے تمام اہم منصوبوں کی خود نگرانی کررہی ہیں ،اس حوالے سے وہ میگا کی شفافیت کو ہر حال میں برقرار رکھنے کیلئے انتہائی سرگرم کردار نبھا رہی ہیں ۔مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی فلاح کے لئے بہترین منصوبوں کو بروقت مکمل کروانے کیلئے دن رات کام ہورہا ہے۔یہی وجہ ہےکہ چھٹی والے دن بھی وزیراعلی مریم نواز شریف عوامی بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے سرگرم نظر آتی ہیں ۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینال کے قریب زیر تکمیل پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں۔ وزیراعلیٰ نے تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کاکام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں۔پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے شاہ میر اقبال کوشاباش دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل اورمیڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے۔ پی آئی سی ٹو کے گرے سٹرکچر کا تقریباً 90فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے۔ان حالات میں آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزیراعلی’نے شاندار کارکردگی سے عوام کے دل جیتے ہیں ۔وزیراعلی’ پنجاب کی توجہ سے عوامی بہبود کے میگا پراجیکٹس کی شاندار کارکردگی رہی ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بہتری آئی ہے ۔عوام کو سہولیات ملنے سے تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے ۔ا
پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی تیزرفتار ترقی کے حوالے سے بہترین حکمت عملی اختیار کی گ ئی ہے جس پر شہریوں کی سہولیات میں اضافے کی راہیں کھل رہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.