پی پی، ن لیگ کا ہماری سیٹیں مانگنا غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کا سینیٹ میں احتجاج

67

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، ڈیلی سرزمین) پی ٹی آئی نے سینیٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل عرصے بعد ایوان میں آئے تو پی ٹی آئی سینیٹرز نے ان کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے جیلوں میں قید خواتین کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا اور چیئرمین کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

سینیٹرز نے قیدی خواتین اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے نعرے لگاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک نہ دینے پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ اور واک آؤٹ کردیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ سے ہماری خواتین سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، ایک کیس سے نکلتی ہیں تو جیل کے باہر سے دوسرے کیس میں پکڑ لیا جاتا ہے۔

جمہوریت کا نظام آئین پر مبنی ہے، آئین میں واضح لکھا ہے جس جماعت کی جتنی نشستیں ہیں اس کے مطابق انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا الیکشن کمیشن میں جاکر ہماری سیٹیں مانگنا غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے ، سیاسی جماعتوں کا کوٹے سے ہٹ کر مخصوص نشستیں لینے کا دعوی کرنا غیر آئینی ہے۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.