لاہور میں ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کرلی

67

لاہور(کرائم رپورٹر) ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔

ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ ٹریفک وارڈن حبیب الرحمٰن نے پنجاب یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشن سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے ’’پاکستان چائنہ ریلشنز‘‘ کے عنوان پر تحقیقی و تنقیدی مقالہ لکھا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مبارک باد پیش کی اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔
انہوں ںے ٹریفک وارڈن کی دوران ملازمت پی ایچ ڈی پر کہا کہ ’ایسے محنت کشوں کو قوم کا سلام‘، وارڈنز کا محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔

01/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.