پٹرول معمولی سستا، عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی ضرورت
اداریہ
ُپاکستان میں ہوشربا مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہوئے ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ہر شے مہنگی ہونے پر لوگ چیخ اٹھے ،الیکشن کے بعد بھی حالات جوں کے توں رہے ،حکومت کی جانب سے عوام سے کیئے گئے الیکشن کے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا ،اب جاکر ن لیگ کی قیادت میں قائم ہونے والی اس حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ فیصلے کیئے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،مہنگی بجلی کو سستا کرکے عوام کی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں اسی طرح ایشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کرکے عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے کچھ عرصہ سے حکومت نے پٹرول کے نرخوں میں بھی مسلسل کمی کرکے کچھ عوام کو کچھ ریلیف دینے کی صورت پیدا کی ہے مگر جس تیز رفتاری اور قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا اس شرح سے پٹرول کے نرخوں میں کمی نہیں کی گئی ،مسلسل تقریبا دس روپے کی کمی سے مہنگائی پر قابو پانے کی کوئی خاص صورت سامنے نہیں آئی ،چلیں دس ،پندرہ روپے ہی سہی پٹرول کےنرخوں میں کمی تو ہوئی لیکن اس بار تو دس روپے سے بھی بہت کم کمی کی گئی ہے ،اس حوالے سے اب
حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کرنے کا اعلان کردیا ۔حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے تین پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔اسی طرح تین روپے 40 پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 249.69 روپے سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے کے بعد سے کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ 15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔اس سے قبل 31 اگست کو وفاقی حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سے قبل 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔یکم جون 2024 سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔حکومت کی جانب سے کئی بار پٹرول کے نرخوں میں کمی کرنے پر بھی عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات اس لئے مسدود ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھاتے وقت جو شرح رکھی گئی تھی اب اسکے مقابلے میں کمی کی شرح بہت معمولی ہے ُ۔حکومت کواسی شرح سے پٹرول کے نرخوں میں کمی کرنی چاہیے جس شرح پر اس نے نرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا ،ان حالات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول کےبنرخوں پر قابو پانے کیلئےُابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔عوام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اسی تیزرفتاری کے ساتھ ۔عوام نے بہت انتظار کیا ہے مگر انہیں ریلیف نہیں مل سکا ،اس حوالے بھی بات ہونی چاہئے ۔اس وقت کم ہی مگر پٹرول کی قیمتوں میں کچھ کمی تو ہوئی ہے ،اس لئے مستقبل میں عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی صورت ضرور نکالنی چاہیے تاکہ موجودہ صورت حا ل میں عوام کے مسائل کو جڙ سے ختم کیا جاسکے