پنجاب کے ہنر مند نوجوانوں کو جدید تربیت سے آراستہ کرنے کا فیصلہ

28

اداریہ

پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کی منزل کو آسان بنایا جاسکتا ہے ۔آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبےپنجاب کی تعمیر وترقی کو روکا گیا ،ایک طویل عرصے تک جنوبی پنجاب کے ناتجربہ کار سیاستدان نے اسکے حالات انتہائی خراب کرنے میں اہم کردار نبھایا ،نگران وزیراعلی’ نے بڑی کوشش کی مگر خرابی کو دور نہ کیا جاسکا ۔ملک کے سیاسی خانوادے سے تعلق رکھنے والی خاتون وزیراعلی’ مریم نواز شریف نے صوبے کا نظم ونسق بہتر انداز میں چلانے کےساتھ عوامی بہبود کے کئی انقلابی کام کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔نوجوانوں کو مایوسیوں کے دلدل سے نکالنے کی خاطر وہ نئی امید جگا رہی ہیں ،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلزاور آن جاب ٹریننگ دی جائیگی، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کیلئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں کو قابل قدر ہنرمند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ہنرمند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کیلئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔مریم نواز کا کہناتھا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں۔ان حالات میں بلاشبہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی’ مریم نواز نے صوبے میں ہنر مند نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے بے مثال کام کیا ہے۔طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹرمیڈیٹ ٹیک متعارف کرا رہے ہیں. پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کیلئے ہنر مند بنانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کیلئے درکار مہارتوں سے روشناس کرانا چاہیے. پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔نوجوانوں کو مایوسیوں کے بھنور سے بچانے کی خاطر وزیراعلی’پنجاب کے اقدامات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.