مریم کی دستک “گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کا انقلابی اقدام

44

اداریہ

دنیا کے جدید طریقوں اور تقاضوں کو سمجھتے ہوئے پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کا انقلابی اقدام کیا ہے ۔
ترقی یافتہ ممالک کی طرح اب پنجاب میں بھی شہریوں کو نکے گھر کی دہلیز پر سروسز مہیا کرنے کا پراجیکٹ “مریم کی دستک “کے نام سے شروع کردیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت گھر کی دہلیز پر جو سروسز دی جارہی ہیں ان میں ،ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفکیٹ، موٹر وہیکل ٹرانسفر،پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس اور نئی گاڑی کی رجسٹریشن سروسز شہریوں کو دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔
سروسز کے حصول کے لیے شہریوں کو مخصوص نمبر، موبائل ایپ اور عوامی پورٹل فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہری دستک نمائندوں کی اپوائنمنٹ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا کال سینٹر 1202 کے ذریعے سروسز آڈر کر سکتے ہیں۔
دستک ایپ سے شہری کو مطلوبہ سروس دینے کے لیے حکومت سے منظور شدہ دستک نمائندہ بھیجا جائے گا ۔مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کارتمام اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دوسری طرف سروسز10سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھےملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ بھی ہوسکے گا ،پنجاب ڈیجیٹلئزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے،مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائی جائیں گی ،
ایسے اقدامات سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اورآرٹیفشل انٹیلیجنس سےعوام کی زندگیوں میں بھرپورآسانیاں لائی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام مریم کی دستک سروسزکی فراہمی سےنوجوان باعزت طریقےسے روزانہ ہزاروں روپےکماسکیں گے،رجسٹریشن کیلئےاصل شناختی کارڈ،عمر18سال،کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اورموبائل فون انٹرنیٹ ضروری ہے، متعلقہ پولیس اسٹیشن سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے، میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔اس تناظر میں .وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔ صوبے بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کی آسانی کے لئے احسن اقدام،پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ” مریم کی دستک پروگرام” کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے، مریم کی دستک پروگرام کی سروسز دس سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی – دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے،لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دینگے۔قبل ازیں گزشتہ ماہ یعنی 25جون کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیاتھا کہ ہر ڈویژن اور تمام اضلاع میں مریم کی دستک کی 65 سروسز شروع کی جائیں۔ انہوں نے تمام اضلاع میں مریم کی دستک سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی۔اجلاس میں لاہور میں مریم کی دستک کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 14 اگست سے ہر ڈویژن میں ،،مریم کی دستک،،سروسز شروع ہو جائے گی۔ اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ نے سروسز کی مزیدبہتری کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام نے منظور ی دے دی۔ وزیراعلیٰ نے پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ مریم نواز نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گرائونڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر دیا اور سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار و ماہانہ مقابلے شروع کرانے کا حکم بھی دیا ۔راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیشن کا پلان طلب کرلیا ۔ گرین سکول پروگرام کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت کی اور سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا ۔ اجلاس میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اورپنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاتھا کہ ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.