ضمنی انتخابات: فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری
وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل برور اتوار 21 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلے میں وفاقی وزارت داخلہ سے سفارش کی گئی ہے کہ 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور، تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، گجرات، علی پور چٹھہ، ظفروال، بھکر، قصور، شیخوپورہ، صادق آباد، کوٹ چٹہ، ڈیرہ غازی خان میں سفارش کی گئی ہے۔
خط کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.