بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی

109
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 کی توثیق کردی۔

بل کا مقصد صوبے میں بیماریوں اور وبائی امراض کی امیونائزیشن، ویکسینیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔

بل کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ ایک کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا 50 ہزار روپے تک کے جرمانہ یا دونوں سزا دینے کا مجاز ہوگا۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ایسینشل کموڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پروفیٹرنگ اینڈ ہورڈنگز ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا۔

بل میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.