خبردار! یہ 5 روزمرہ کی غذائیں آپکی سوچ سے کہیں زیادہ تیزی سے خراب ہو سکتی ہیں

229
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کئی غذائیں ایسی ہیں جو ہمارے کچن کے کیبنٹس میں اتنا لمبا عرصہ محفوظ نہیں رہ سکتیں جتنا ہمارا خیال ہے۔

ہم اکثر یہ یقینی بنانے کے لیے بڑی تعداد میں  چند غذائیں خرید لیتے ہیں کہ کہیں یہ جَلد ختم نہ ہو جائیں تاہم تمام غذائیں طویل عرصے تک تازہ اور محفوظ نہیں رہ سکتیں، 5 روزمرہ کی غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں جَلد استعمال کر لینا چاہیے کیوں کہ یہ ہمارے خیال سے کہیں زیادہ تیزی سے خراب ہو سکتی ہیں۔

آٹا

گھروں میں دن رات عام استعمال کیا جانے والا آٹا چونکہ بہت بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے اسی لیے ہم اسے زیادہ مقدار میں خرید لیتے ہیں، اس عمل سے آپ کو آٹے کی خریداری اور  مہینے بھر کی خریداری کی پریشانی سے نجات مل سکتی ہے  لیکن اسے اتنی زیادہ مقدار میں ذخیرہ کرنا اچھا ثابت نہیں ہوتا، اگر آپ آٹے کو 5 سے 6 ماہ کے اندر اندر استعمال کر سکتے ہیں تو یہ ایک بہتر آپشن ہے، لیکن اگر آپ اس کا استعمال ایک بار خرید کر سارا سال کرنے والے ہیں تو اس میں کیڑے پڑ سکتے ہیں اور یہ ظاہر سی بات ہے کہ اسے خراب کر دے گا۔

اوٹس، دلیہ

دلیہ حالیہ دنوں میں ایک مقبول سپر فوڈ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، گندم سے جان چھڑانے کے خواہشمند افراد دلیے کو فوقیت دے رہے ہیں، وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے یا عام طور پر صحت مند کھانے والے لوگوں کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اسے اپنے باورچی خانے میں ہر وقت ذخیرہ کیا جائے، اگر اسے کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں مناسب طریقے سے محفوظ کر لیا جائے تو یہ ایک سال تک اچھی حالت میں رہتی ہے لیکن اگر آپ دلیے کو پیکٹ سے ہی استعمال کرتے ہیں اور اسے سیل کرنا بھول جاتے ہیں تو یہ آپ کے لیے صرف 2 سے 3 ماہ تک ہی استعمال کے قابل رہے گا۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ دلیے کو کبھی بھی زیادہ مقدار میں نہ خریدیں اور طویل مدت تک استعمال کے لیے  اسے ہمیشہ مناسب طریقے سے ذخیرہ کریں۔

بیکنگ پاؤڈر 

بیکنگ پاؤڈر کا گھر سے ختم ہو جانا ایک بری خبر کی طرح سنائی دیتا ہے، اس کا گھر میں متعدد کاموں میں استعمال ہوتا ہے اسی لیے یہ خواتین کے لیے ایک بہترین دوست (بیسٹ کلیننگ ایجنٹ) کی حیثیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ بیکنگ پاؤڈر کی طویل شیلف لائف نہیں ہے،  اس پاؤڈر کی خصوصیات عام طور پر ایک سال تک رہتی ہیں جس کے بعد اس کا معیار خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے اور آپ کو مطلوبہ نتائج نہیں دے پاتا۔

ڈبے میں بند کھانے

 ڈبے والے کھانے ان لوگوں میں مقبول ہیں جو مصروف زندگی گزارتے ہیں، یہ سچ ہے کہ ڈبے میں بند کھانے وقت بچانے میں مدد کرتے ہیں اور زیادہ دیر تک چل سکتے ہیں کیونکہ وہ عملی طور پر ہر وقت ڈبے کے اندر رہتے ہیں، یہ غذائیں 1 سے ڈیڑھ سال کے درمیان کہیں بھی (فریج یا باہر) محفوظ رہ سکتی ہیں لیکن اگر اس دوران کہیں بھی آپ اس کی سیل توڑتے ہیں تو یہ واقعی بہت جلد خراب ہو جائیں گے۔

غیر ملکی سبزیاں (امپورٹڈ)

کیا آپ کو لگتا ہے کہ غیر ملکی غذاؤں کی مدتِ استعمال زیادہ ہوتی ہے، اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو یہ خیال ٹھیک نہیں، بروکولی، لیٹیس، اجوائن اور مشروم جیسی غیر ملکی سبزیاں خریدے جانے کے ایک ہفتے کے اندر اندر کھا لینی چاہئیں، اگر آپ انہیں زیادہ دیر تک اپنے کیبنٹ میں رکھتے ہیں تو وہ سڑ سکتی ہیں اور اپنی غذائیت کھو سکتی ہیں، اِن سبزیوں کو ہمیشہ تازہ رکھنے کے لیے ٹھنڈی، خشک جگہ پر رکھیں، مقررہ وقت کے اندر اِن کا استعمال نہ کرنا ان کے معیار پر سخت اثر ڈال سکتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اِن سبزیوں کو زیادہ دیر تک محفوظ نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.