سو لفظوں کی کہانی ترجیحات

شاہد کاظمی

2

ہٹو بچو کی بلند صداؤں کے ساتھ،
بڑے صاحب کا قافلہ شان و شوکت سے گزر رہا تھا،
آگے پیچھے، ہوٹر بجاتی پروٹوکول کی گاڑیاں،
دو ایمبولینس،
ریسکیو والی گاڑی،
فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں قافلے میں شامل،
دیگر شہری دفاع اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے تمام اداروں کی مشینری بھی قافلے کا حصہ تھیں۔
اچھا تو اب سمجھ آیا، دوسو پرسوچ انداز میں بولا۔۔۔
آخر تمہیں کیا سمجھ آیا بڑے صاحب کا یہ قافلہ دیکھ کر؟
میں نے پوچھا۔
دوسو بولا،
سمجھ یہ آیا کہ جب دریائے سوات میں لوگ مر رہے تھے،
ریسکیو مشینری تو سب یہاں تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.