سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا پاکستان کیلئے باعث فخر

43

اداریہ

دنیا میں پاکستان کے امن کی خاطر اقدامات اور قربانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
پاکستان نے عالمی برادری کو دہشتگردی کے عفریت سے بچانے کی خاطر گراں قدر کارنامے انجام دیئے ہیں
پاک فوج کی قربانیوں سے عالمی امن کی راہیں استوار ہوئی ہیں ،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاک فوج کے دستوں کی شمولیت سے ہی پائیدار امن کے قیام کی راہیں کھلی ہیں ۔
پاک آرمی نے دنیا کو محفوظ بنانے کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
اس تناظر میں پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونا بھی اعزاز کی بات ہے ۔
دوسال کے لئے یہ اعزاز پاکستان کو ملنا دنیا کے لئے بھی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے لیے 193 رکنی اقوام متحدہ کی
جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں کل ووٹوں کا دو تہائی حاصل کرنا ضروری ہے۔
پاکستان
2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا
غیر مستقل رکن بن گیا۔
غیر مستقل رکن بننے کے لیے ووٹنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں ہوئی۔
ایشیا پیسفک گروپ میں غیر مستقل رکن کا امیدوار تھا جس کے لیے 182 ممالک نے اس کی حمایت کی،
پاکستان 2025 سے 2026 کے لیے رکن منتخب ہوا ہے۔
رکنیت کیلئے 182 ملکوں نےحمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کیلئے رکن منتخب ہواہے۔
پاکستان سے پہلے ایشیاپیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔
اس سے پیشتر ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق
پاکستان کو 2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں زبردست حمایت حاصل ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سال 26-2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ
ہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ
یقیناً یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے، 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے
ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔
پوری قوم کیلئے یہ اعزاز باعث فخر ہے ۔
عالمی برداری کی جانب سے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کی خاطر پاک فوج کے کردار پراعتماد اور انکی قربانیوں کے اعتراف کا مظہر بھی ہے ۔
عالمی برداری نےپاکستان کی امن کیلئے جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

08/06/24

https://dailysarzameen.com/wp-content/uploads/2024/06/p3-1-1-scaled.webp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.