سندھ میں رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟

38
سندھ میں رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات نے7 جون کو سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں مغربی بارشوں کا کم شدت کا سسٹم ملک میں داخل ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم کے زیر اثر سندھ میں جاری شدید گرمی لہر ختم ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں 5 جون کی شام کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 6 جون کو دادو ، جامشورو، لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، کشمور میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 جون کو سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں تین روز میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.