سائفر کیس میں بریت کے باوجود شاہ محمود کی جیل سے رہائی کیوں ممکن نہیں؟

36
شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کے بعد بھی رہائی ممکن نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بریت کے باوجود شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی لاہور میں درج 9 مئی کے 8کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں اور لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 26 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی، 9 مئی کے 8 کیسز میں شاہ محمود کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی ہوا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نےسائفر کیس میں سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی، خصوصی عدالت نے دونوں رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.