ورلڈ کپ کیلئے بابراعظم اور رضوان نے الگ قسم کے بیٹ بنو لیں

67
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئے بلے بنوالئے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں دونوں نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔

رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

کرکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلے اگر خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ اور جنون ہوتا ہے۔

شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

یاد رہے قومی ٹیم سیریز کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے،

جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.