حکومت کا صرف 7 ہزار روپے کے عوض پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

35
حکومت کا صرف 7 ہزار روپے کے عوض پورا سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صرف 7 ہزار روپے کے عوض پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں دو لاکھ گھرانوں کو صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔ عالمی بینک کے اشتراک سے مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کے مطابق ہر صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے، منصوبے کا آغاز رواں سال اکتوبر سے متوقع ہے۔ سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے، جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔

 

منصوبے کےلیے ورلڈبینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں، منصوبے میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں ابتک شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.