ورلڈ کپ کے متعلق جارج مزاج بیٹسمین فخر زمان کا بڑا بیان

11
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے تمام چیزیں سیٹ ہیں، میڈیا پر تو 10 لوگ ہر طرح کی مختلف بات کرتے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ مجھے اور ہر پلیئر کو اپنے اپنے رولز کا پتہ ہے کہ اس کا کیا نمبر ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ ہماری ٹیم کی اسٹرینتھ تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، بطور ٹیم ہمارا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ ہمیں اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس مائنڈ سیٹ سے ہی گئے تو چانسز ہیں، اگر فارم لگی ہوتی ہے تو کوشش ہوتی ہے کہ اس کو لمبا لے کر جاؤں،میرا رول تیز کھیلنا ہے، 10 رنز کروں یا 50 کروں، ٹیم کے کام آنا چاہئیں۔

فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ یہ ہی ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں تو 200 سے زائد رنز ہی کریں،ورلڈ کپ میں اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ جانا ہے، آپ کو نظر آئے گا کہ ہم کس سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کیا کہتے ہیں وہ بات الگ ہے، آئرلینڈ سے پہلے میچ کی شکست کے بعد ہم نے میٹنگ کی اور مائنڈ سیٹ بنایا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بی یا سی ٹیم نہیں ہوتی، کسی ٹیم کو سی ٹیم کہنا اس کی توہین ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.