پاکستان انگلینڈ کیخلاف نئی ٹیم اور نئی اسٹریٹجی کے ساتھ اترے گی

30
پاکستان کرکٹ ٹیم تیار
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی اور اس سیریز کے باعث دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ وارم اپ میچز نہیں کھیل سکیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے مکمل اسٹرینتھ اور ورلڈ کپ کمبینیشن کیساتھ میدان میں اترنےکا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ وائٹ بال ٹیم گیری کرسٹن کے ساتھ مشاورت سے ہو گا۔

حال ہی میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے والے گیری کرسٹن کل انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں حارث رؤف اور عثمان خان کو کھلانےکا فیصلہ کیا ہے۔

حارث رؤف اور عثمان خان کو آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں موقع نہیں ملا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان خان کو صائم ایوب کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف حسن علی کی جگہ اسکواڈ میں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی پاکستان کی پلیئنگ الیون میں جگہ بنائیں گے جبکہ ایک فاسٹ بولر کم کر کے شاداب خان یا ابرار احمد کو کھلانے کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.