معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جارح مزاج اوپنر نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 123 بین الاقوامی میچز کھیلے، کولن منرو نے 35 ٹی20، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 3 ہزار رنز اسکور کیے۔
اوپنر سال 2020 کے بعد سے نیوزی لینڈ کی نمائندگی سے محروم رہے تھے۔کولن منرو نے نیوزی لینڈ کیلئے 2006 انڈر-19 ورلڈکپ میں ڈیبیو کیا بعدازاں سال 2012-13 میں دورہ جنوبی افریقا کے دوران انہوں تینوں فارمیٹس میں مینز ٹیم کی نمائندگی کی۔
تبصرے بند ہیں.