دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

58
قومی
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

آئرلینڈ کے خلاف سیریز 10 سے 14 مئی جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز 22 سے 30 مئی تک کھیلی جائے گی۔

ٹیم میں بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان شامل ہیں، اس کے علاوہ حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان بھی شامل ہیں۔

اسامہ میر کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ حارث روف، اعظم خان اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.