پانچواں ٹی20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف

28
نیوزی لینڈ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی اور 44 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کی واپسی ہوئی، پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونکی، جمی نیشم، ولیم او رورکے، بین سیئرس، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔

مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی جبکہ تیسرے اور چوتھی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی۔

تبصرے بند ہیں.