پی ٹی آئی کا بائیکاٹ کا فیصلہ

19
پی ٹی آٗی
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین انتخاب ملتوی کیا جائے،

سینیٹ میں تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر انتخاب غیر آئینی اور ناقابل قبول ہے۔

کور کمیٹی نے ججز کے حوالے سے مؤقف واضح کیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف شکایت ججز کو خوف زدہ کرنے کی حکومتی کوشش ہے،

مخصوص جج کے خلاف مس کنڈیکٹ ریفرنس عدلیہ مخالف منظم منصوبے کا شاخسانہ ہے۔

کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس ججز کو براہ راست اور بالواسطہ ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیں،

بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا عدالتی نوٹس بھی لیا جائے، اور جیل انتظامیہ ڈاکٹر عاصم کو بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دے۔

کمیٹی اجلاس میں عید تعطیلات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الہٰی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی گئی،

اور اپیل کی گئی کہ 9 اپریل کو رجیم چینج آپریشن کے 2 سال مکمل ہونے پر قوم پُرامن انداز میں باہر نکلے۔

 

تبصرے بند ہیں.