ایوریج ٹیم کیخلاف شکست پر رمیزراجہ نے کی بھرپور دھلائی

23
رمیز راجہ برس پڑے
سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم کیخلاف شکست پر تبدیلیوں کو “نام نہاد تجربہ” قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بینچ اسٹرنتھ کا بہانہ بنانے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیں، اِن فیصلوں سے بطور ٹیم حوصلہ پست ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ‘نام نہاد تجربہ’ ہورہا ہے، وہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، بس انکی پوزیشنز تبدیل کی جارہی ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ بینچ اسٹرنتھ کا مطلب دوسروں کھلاڑیوں کو موقع دینا ہوتا ہے، شکست پر جواز بنانا بند کریں اور پرفارم کریں۔

رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے ایسے تجربات کا مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا مطلب ہے؟ میگا ایونٹ سے قبل ٹیم سیٹ ہوتی ہے یہاں نیوزی لینڈ کی ایوریج ٹیم سے شکست ہورہی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مارڈن ڈے ٹی20 فارمیٹ اپنانے میں اپنی وکٹیں گنوارہے ہیں، اسٹرائیک ریٹ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے فوراً نتائج حاصل نہیں ہوتے، ورنہ نتیجہ یہی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.