رضوان کی انجری، پی سی بی کا بڑا فیصلہ

65
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی انجری کے حوالے سے انگلینڈ میں موجود ڈاکٹرز سے رابطہ کرلیا۔

رضوان کی انجری کے حوالے سے پی سی بی کے میڈیکل پینل نے پاکستان میں موجود ماہر ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کی اور اب اس سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

اسکین کی رپورٹ اور ڈاکٹرز کے جائزے کے بعد محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اگلے میچوں میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی سیریز کے اگلے دونوں میچز میں شمولیت مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ایک عرصے باؤلنگ کرنے سے قاصر ہیں اور اس وقت ان کا بھی بیرون ملک علاج جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.