روہت شرما اور پریتی زنٹا کی نئی کہانی

75
آئی پی ایل
پریتی زنٹا روہت شرما کو پنجاب کنگز کا کپتان بنانے کی رپورٹس پر بھڑک اٹھیں۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پریتی نے روہت شرما کو اپنی ٹیم کا کپتان بنانے کے لیے ہر حد تک جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ممبئی انڈینز نے رواں سیزن میں روہت کی جگہ ہردیک پانڈیا کو کپتان بنایا،

جس پر یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ روہت اس سیزن کے اختتام پر ممبئی انڈینز کو چھوڑدیں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے کہا میں روہت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں مگر ان سے اس حوالے سے کوئی بھی بات نہیں ہوئی،

نہ ہی میں نے ایسا کوئی بیان دیا، یہ ایک جھوٹی اور من گھڑت رپورٹ ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.