بھارت کا چیمپیئنز ٹرافی پر سوال؟

84
اچیمپیئنز ٹرافی
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، جس کے باعث محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔

شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہونے آئے تھے تاہم اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ گئے جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ ’’ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے چیمپیئنز ٹرافی ہوسٹ کرے گا۔

‘‘واضح رہے کہ سال 2025 میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی

میزبانی دی گئی ہے جبکہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔

قبل ازیں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے ایونٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کرے۔

دوسری جانب ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم بھارت بھیجی تھی جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

 

تبصرے بند ہیں.