“ضمانتوں کی بارش “کا ورلڈ ریکارڈ

58

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر
کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دے دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے سابق وفاق وزیر حماد اظہر کی
راہداری ضمانت کے لیے درخواستوں پر سماعت کی
جہاں اپنے دلائل میں حماد اظہر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور
فیصل آباد سمیت مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں استدعا ہے کہ
ان مقدمات میں ضمانتیں دی جائیں، 40 روز تک تمام متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرلیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے 51 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو
راہداری ضمانت دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا
اس کے علاوہ عدالت نے حماد اظہر کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کی ہے
جہاں انہوں نے اپنی درخواست میں خیبرپختونخوا حکومت، الیکشن کمیشن،
سیکریٹری قانون اور اپوزیشن ارکان کو فریق بنایا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا

اسمبلی اجلاس ہے اور نہ ہی کوئی ریکوزیشن آئی تو ممبران سے حلف کیسے لیا جائے؟
اس لیے پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر نظرثانی کرکے پہلے والی درخواستیں خارج کرے‘۔

خیال رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں
اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا تھا
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے
خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اورجے یو آئی کی مخصوص نشستوں پر
منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے مختصر فیصلہ سنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.