دہشتگردوں کو نہ روکا گیا تو افغانستان کی بھارت کیساتھ تجارتی راہداری بند کر دیں گے خواجہ آصف

23

اگر افغانستان ہمارے ساتھ دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم انہیں تجارتی راہداری کیوں فراہم کریں؟ وزیر دفاع

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو نہ روکا گیا توافغانستان کی بھارت کیساتھ تجارتی راہداری بند کر دینگے۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتا، طاقت آخری چارہ ہے۔

پاکستان افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری بند کرسکتا ہے، افغانستان اپنی سرزمین پرپاکستان مخالف دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو راہداری بند کرسکتے ہیں۔ اگر افغانستان ہمارے ساتھ دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم انہیں تجارتی راہداری کیوں فراہم کریں؟

خواجہ آصف نے کہا کہ پیغام بھیجنےکی ضرورت ہےکہ سرحد پار دہشت گردی بہت بڑھ چکی ہے، پاکستان کابل میں ڈی فیکٹو حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہےکہ ہم معاملات اس طرح جاری نہیں رکھ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروری 2023 میں کابل کے دورے میں طالبان وزرا سے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹی پی کے ماضی کے احسانات کی وجہ سے کابل کے ہاتھ نہ باندھیں، اگر ٹی ٹی پی نے آپ پر احسان کیا ہے اور آپ ان کے شکرگزار ہیں تو ان پر قابو رکھیں، ٹی ٹی پی کو ہمارے ساتھ جنگ شروع نہ کرنے دیں، آپ ان کے اتحادی نہ بنیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.